Saturday, July 27, 2024

بھانجے کیساتھ کیا ہوا وقت آنے پر بتاؤں گا، سہیل ٹیپو کے ماموں کا تحقیقاتی ٹیم کو فون

بھانجے کیساتھ کیا ہوا وقت آنے پر بتاؤں گا، سہیل ٹیپو کے ماموں کا تحقیقاتی ٹیم کو فون
March 31, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب پولیس ایک ہفتہ قبل پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈپٹی کمشنر  گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کے معاملے کی گتھی نہ سلجھا سکی ۔

دوسری طرف سہیل ٹیپو کے ماموں نے تحقیقاتی ٹیم کو ٹیلی فون کرتے ہوئے کہا کہ

بھانجے کے ساتھ کیا ہوا ؟، کیوں ہوا؟،  میرا منہ بند ہے وقت آنے پر ضرور بتاؤں گا

ادھر ڈپٹی کمشنر کےزیر استعمال چاروں موبائل کی فرانزک کیلئے موبائل کمپنیوں کو ای میل کردی گئی ۔