Tuesday, October 4, 2022

بھارت گیا تو آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بات کروں گا : ظہیر عباس

بھارت گیا تو آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی بات کروں گا : ظہیر عباس
لاہور (92نیوز) صدر آئی سی سی ظہیرعباس نے چیئرمین آئی سی سی بننے پر ششانک منوہر اور بی سی سی آئی کی صدارت سنبھالنے پر انو راد ٹھاکر کو مبارکباد دی ہے۔ ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت گئے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھلانے کے معاملے پر بات کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی سی سی ظہیرعباس نے کہا کہ ششانک منوہر کو چیئرمین آئی سی سی بننے اور انورادٹھاکر کو بی سی سی آئی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ظہیر عباس نے کہا کہ انورادٹھاکر نے انہیں آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے تاہم فائنل دیکھنے یا نہ دیکھنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ اگر وہ فائنل دیکھنے گئے تو آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت کی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت سے آئی پی ایل کی قدر اور بھی بڑھ جائے گی۔ صدر آئی سی سی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بھی بھارتی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔