Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیر کا یوم سیاہ

بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیر کا یوم سیاہ
January 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ،مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے مختلف علاقوں میں پر امن ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

چھبیس جنوری کو پوری دنیا میں بسنے والے شمیری یوم سیاہ کے چور پر مناتے ہیں اور دنیا کو یہ باور کراتے ہیں سب سے بڑی جمہوریت کا دعوے دار در حقیقت جمہورت کے نام پر دھبہ ہے۔ جس نے وادی کشمیر پر ظلم و بربریت کا بازا گرم کررکھا ہے۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، بازار بند جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ بھارتی تسلط کیخلاف جگہ جگہ پر امن احتجاج بھی کیا جارہا ہے جن میں غیور کشمیری اپنے حقوق اور بھارتی جبر کیخلاف آواز بلند کررہے ہیں۔

دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے نام نہاد سکیورٹی کے نام پر وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ کونے کونے میں ہزاروں پولیس اورفوجی اہلکار کو تعینات کردیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کی آڑ میں چار دیوا ری کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے۔