Saturday, July 27, 2024

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں
August 15, 2016
سرینگر (ویب ڈیسک) بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ۔ دنیا بھرمیں مقیم کشمیری بھارت کےخلاف احتجاج کریں گے۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف مظاہرے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سفاکیت مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے نہتے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکی۔ پاکستان کے یوم آزادی پر کشمیریوں نے دنیا کو بتا دیا کہ ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے جبکہ بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے لیے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ black day اس سلسلے میں حریت رہنماو¿ں کی جانب سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے چودہ اگست کو مقبوضہ وادی پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونجتا رہا۔ بھارتی فوج کا ظلم وستم بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکا۔ پاکستان کے یوم آزادی پر کشمیریوں نے گھروں‘ گلیوں اور چوراہوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کرایک بار پھر پاکستان سے لازوال محبت کا ثبوت دیا۔ دوسری جانب حریت ریفرنڈم مارچ سے خوف زدہ قابض حکومت نے اضافی فوج وادی بھرمیں تعینات کردی جبکہ بزرگ رہنما سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق سمیت متعدد حریت رہنما وں کو گرفتار کر لیا۔