Saturday, July 27, 2024

بھارت کے پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا

بھارت کے پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا
April 18, 2019

نیو دہلی (92 نیوز) بھارت کے پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ تیرہ ریاستوں میں پچانوے نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔

 .بھارت کا سات مراحل پر مشتمل انتخابی عمل جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں تیرہ ریاستوں کے پچانوے حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

 ریاست مغربی بنگال میں حالات کشیدہ رہے۔ متعدد دیہی علاقوں میں نامعلوم افراد نے پولنگ کا عمل روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دیہاتیوں نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بہیمانہ استعمال کیا۔

 پتاگورہ کے علاقے میں کمیونسٹ پارٹی کے رہنما محمد سلیم کی گاڑی پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچے۔

 دوسری جانب نئی دہلی میں بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں ایک شخص نے رکن پارلیمنٹ نراسمہا راؤ کو جوتا دے مارا۔ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

 تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ تئیس اپریل کو ہوگی جبکہ آخری مرحلہ انیس مئی کو ہو گا۔ نتائج کا اعلان تئیس مئی کو کیا جائے گا۔