Sunday, September 25, 2022

بھارت کے منفی جواب پر مایوسی ہوئی، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

بھارت کے منفی جواب پر مایوسی ہوئی، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کے بعد بھارتی کی جانب سے منفی رویے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے منفی جواب پر مایوسی ہوئی۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی، بھارت کو امن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر پہنچ بھی جائیں تو انکی سوچ چھوٹی ہی رہتی ہے۔ یہ میری زندگی کا نچوڑ ہے ۔