Friday, September 20, 2024

بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے

بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے
August 16, 2018
نئی دہلی (92نیوز) بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اٹل بہاری واجپائی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی ایام سے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ اٹل بہاری واجپائی بھارت کے دسویں وزیر اعظم تھے ، وہ 19مارچ 1998 سے 22مئی 2004 تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے ۔