Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کی گھٹیا الزام تراشیاں !!! گورداسپور حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا، حملہ اندرونی کارروائی ہے: پرکاش سنگھ بادل

بھارت کی گھٹیا الزام تراشیاں !!! گورداسپور حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا، حملہ اندرونی کارروائی ہے: پرکاش سنگھ بادل
July 27, 2015
گورداسپور (ویب ڈیسک) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور بلیم گیم کا سہارا لیتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو نشانے پر لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بھارتی علاقے گورداسپور کے دینانگر پولیس سٹیشن پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس میں ایس پی بلجیت سنگھ اور سات اہلکاروں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ نریندر مودی نے وزیر دفاع کو طلب کرلیا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے سرکاری چال بازی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگا دیا جبکہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے حملہ اندرونی خلفشار کا نتیجہ قرار دے دیا۔ سینئر پولیس اہلکار دیناکر گپتا نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ حملہ آور مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے تھے۔ حملے کے بعد بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک سے تفصیلی مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔