Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کی کورونا کے باعث پھنسے 179 پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت

بھارت کی کورونا کے باعث پھنسے 179 پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت
May 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے کورونا کے باعث پھنسے179پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دیدی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تمام پاکستانی کل واہگہ کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارت میں پھنسے ہم وطنوں کو واہگہ، اٹاری سرحد سے پاکستان لایا جائے گا، پاکستانی شہری چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیا پردیش، پنجاب میں پھنس گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ راجھستان، اتر پردیش، اترا کھنڈ اور نئی دہلی میں بھی پاکستانی محصور ہو گئے تھے، پاکستانی ہائی کمیشن کی کاوشوں سے 20 مارچ کو بھی 400 پاکستانی وطن واپس پہنچے تھے، پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔