Tuesday, November 29, 2022

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (92 نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔
بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر ترجمان پاک فوج کا کرارا جواب سامنے آ گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا پاکستان کی ایٹمی صلاحیت مشرقی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہی ہے۔ دشمن غلط فہمی میں نہ رہے۔ چاہے تو ہمارا عزم آزما کر دیکھ لے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت روایتی جنگ کے ذریعے بھی حاوی نہیں ہو سکتا۔ غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔