Tuesday, September 17, 2024

بھارت کی ڈس انفولیب پکڑی گئی ، پاکستان مخالف 900 ویب سائٹس چلائی جارہی تھیں ، فواد چودھری

بھارت کی ڈس انفولیب پکڑی گئی ، پاکستان مخالف 900 ویب سائٹس چلائی جارہی تھیں ، فواد چودھری
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے بھارت کی ڈس انفولیب پکڑی گئی۔ پاکستان مخالف 900 ویب سائٹس چلائی جارہی تھیں۔

فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وارفیئر کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہو گا۔ جتنی تیزی سے دنیا نے ترقی کی ہمارا سسٹم اتنی تیزی سے آگے نہیں بڑھا۔ مسائل جنگوں سے حل نہیں ہوتے۔

ادھر مشیر قومی سلامتی معید یوسف بولے حکومت نے عوام کے لیے کئی کامیاب پروگرام دیے ہیں۔ کسی بھی شعبے میں محنت اور لگن سے ترقی کی منزلیں طے کی جا سکتی ہیں۔ نوجوانوں کو معاشرے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔