بھارت کی ڈرامے بازیاں اسے دنیا بھر میں رسوا کررہی ہیں
لاہور(ویب ڈیسک)بھارت کی ڈرامے بازیاں دنیا بھر میں اس کو رسوا کررہی ہیں مگر پھر بھی وہ اپنی اوٹ پٹانگ اور جھوٹ پر مبنی حرکات سے باز نہیں آرہا ،بھارت میں تیز ہوا بھی چلے تو بغیر سوچے سمجھے اس کا الزام پاکستان پر دھر دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت نے پاکستان کے خلاف بغض کی بنیاد پر زہر اگلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، پاکستان سے نفرت کی آگ میں اندھی بھارتی سرکار بھونڈی حرکتوں سے بھارت کو دنیا بھر میں تماشہ بنا چکی ہے۔
بھارتی شہر پٹھان کوٹ سے ایک کبوتر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنا بھارتی بوکھلاہٹ کا نکتہ عروج تھا اتنا ہی نہیں کبوتر کا ایکسرے اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
بھارتی فوج نے اکتیس دسمبر دوہزار چودہ کی رات بحر ہند میں کشتی تباہ کی چار بے گناہوں کو مار کر پاکستانی دہشتگرد مارنے کا دعویٰ کیا گیا، مگر اٹھارہ فروری کو بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی نے بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا۔
بھارتی حکام نے باز پرس کی تو وہ بیان سے مکر گئےبھارتی میڈیا نے بیان کی ریکارڈنگ چلادی تو بھارتی حکومت نے لوشالی کو شوکاز جاری کردیا۔
گورداس پور میں دہشت گرد حملے کا ڈرامہ رچا کر روایتی اندازمیں تانے بانے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ثبوت نہ دے پائے ممبئی حملوں کے الزامات ہوں یا داؤد ابراہیم کی تلاش بھارتی حکام اور میڈیا کے لیے الزام لگانے کے لیے آسان ہدف پاکستان ہے چاہے اس کے بعد بھارتی سرکار کو ان الزامات کی تحقیق ہونے کےبعد کتنی ہی شرمندگی اٹھانا پڑے۔