Tuesday, December 6, 2022

بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش،اجمل قصاب طرز کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب

بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش،اجمل قصاب طرز کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب
اسلام آباد ( 92 نیوز) امن کا دشمن  بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ، بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش   سامنے آگئی ، اجمل قصاب طرز کا ایک اور بھارتی ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے تو بھارت سازشوں کے نئے جال بننے میں مگن ہے،دوپاکستانی طلبا کی گنڈا سنگھ بارڈر پر لی گئی تصویر پر بھارتی میڈیا نے  پروپیگنڈا  شروع کر دیا ، بھارتی پولیس نے فیصل آباد کے طلبا کو دہشتگرد بنادیا۔ بھارتی پولیس نے فیصل آباد میں زیرتعلیم دونوں طلباء کو دہشتگرد بنا کر ان کے پوسٹرز آویزاں کر دیئے، اور ساتھ ہی ساتھ دونوں طلباء کی جانب سے بھارت میں ممبئی حملوں جیسا حملہ کرنے کا پروپیگنڈہ بھی شروع کردیا۔ دونوں طلباءفیصل آباد سے رائیونڈ اجتماع میں شرکت کیلئے آئے اور گنڈا سنگھ بارڈر دیکھنے گئے تھے ۔