Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین شہید،دفترخارجہ کااحتجاج

بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین شہید،دفترخارجہ کااحتجاج
January 18, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) بھارت کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری پردیہی علاقوں کو نشانہ بنایا اور کندن پور، چپرال اور سیالکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی  ۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو چن چن کر نشانہ بنایا ۔ تاہم بھارت باز نہ آیا ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ  کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمادیا ۔

بھارت مسلسل فائربندی معاہدے 2003ء کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ رواں سال 2018ء کے پہلے 18 روز میں 110 سے زائد فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 8 معصوم شہری شہید، 10 زخمی ہو چکے۔

گزشتہ سال بھارت نے ریکارڈ 1900سے زائدبار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کی تھیں۔