Saturday, July 27, 2024

بھارت کی میچ فکسنگ سمیت کئی تنازعات کا شکار مشہور زمانہ آئی پی ایل کا نواں ایڈیشن آج سے شروع

بھارت کی میچ فکسنگ سمیت کئی تنازعات کا شکار مشہور زمانہ آئی پی ایل کا نواں ایڈیشن آج سے شروع
April 9, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت کی مشہور زمانہ آئی پی ایل کا نواں ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ دو ہزار آٹھ میں شروع ہونے والا ملٹی ملین ڈالرز کا یہ ایونٹ میچ فکسنگ سمیت کئی تنازعات کا شکار رہا ہے۔ بھارت میں میچ ہوں اور سٹے بازی نہ ہو یہ ممکن نہیں۔ بھارت میں آئی پی ایل کا نواں ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے سٹے باز بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ میچ فکسنگ اور آئی پی ایل کا جیسے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سری سانتھ سمیت تین بھارتی کرکٹرز کو میچ فکسنگ کے جرم میں جیل کی ہوا کھانا پڑی جبکہ آئی پی ایل کی دو ٹیموں چنائی سپرکنگ اور راجھستان رائلز کو برطرف کر دیا گیا۔ پیسوں کے اس کھیل نے بڑے بڑے شریفوں کے چہروں سے پردہ اٹھایا۔ آئی پی ایل شروع کرنے والے للت مودی سے بدعنوانی   کے الزام میں کرسی چھین لی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کو چنائی سپر کنگ اسکینڈل کے باعث اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ہربھجن اور سری سانتھ کی لڑائی سے بھارتی کرکٹرز کی جگ ہنسائی اور شاہ رخ خان کا ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں جھگڑا بھی آئی پی ایل پر دھبہ ہے۔ معروف اداکارہ شلپا شیٹھی پر بھی آئی پی ایل میں فکسنگ کے الزامات کا سامنا رہا۔