Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ، گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی ، گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوان شہید
April 22, 2020
 سرینگر (92 نیوز) قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کورونا وبا کے باوجود بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع شوپیاں میں قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ دوسری طرف مودی سرکار کی ایک اور گھنائونی سازش بے نقاب ہو گئی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کو بطور ڈھال استعمال کرنے لگا۔ کورونا مریضوں کو مجاہدین ظاہر کرکے شہید کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز مجاہدین یا کورونا مریضوں کی موجودگی کے بہانے گھر گھر تلاشی آپریشن کرتی ہے اور کورونا ٹیسٹنگ کے نام پر کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا رہی ہے۔ بھارتی فورسز نے شوپیاں، کشتواڑ اور سوپور میں 5 معصوم افراد کو مجاہدین قرار دیکر شہید کر دیا۔ مقامی افراد نے تصدیق کی کہ شہید ہونے والے بیشتر افراد کو گھروں سے زبردستی اٹھایا گیا تھا۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ بھارتی فورسز نے کورونا پھیلاؤ کے بہانے شہداء کی میتیں بھی لواحقین کے سپرد نہیں کیں۔ بھارتی فورسز بغیر جنازے کے میتیں نامعلوم مقامات پر دفن کر رہی ہے۔ بھارت گزشتہ کئی ہفتوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خونی کھیل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔