Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی چل بسی

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی چل بسی
February 25, 2018

دبئی (92 نیوز) بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر اسٹار سری دیوی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ۔ سری دیوی کی عمر پچپن برس تھی ۔ انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری پر راج کیا ۔
بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر اسٹار سری دیوی شوہربونی کپور اور بیٹی خوشی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود تھیں جہاں اچانک سینے میں تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
سری دیوی تیرہ اگست انیس سو تریسٹھ کو پیدا ہوئیں اور انیس سو اناسی میں فلم سولہواں سال سے بالی وڈ میں قدم رکھا ۔ سری دیوی نے تین سو فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ۔
موالی ،تحفہ، مسٹر انڈیا، ہمت والا، صدمہ ،خدا گواہ، چاندنی ،جدائی اُن کی بہترین فلموں میں شامل ہیں ۔
بونی کپور سے شادی کے بعد سری دیوی نے پندرہ سال تک شوبز سے دوری اختیار کیے رکھی اور دو ہزار بارہ میں فلم انگلش ونگلش سے کم بیک کیا جس میں اُن کی جاندار اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا ۔
سری دیوی کی آخری فلم موم تھی جس میں پاکستانی اداکار سجل علی اور عدنان صدیقی نے بھی جوہر دکھائے ۔