Sunday, September 15, 2024

بھارت کی شر انگیزیاں جاری ، پلوامہ کے بعد ڈرون ڈرامہ رچانے میں مصروف

بھارت کی شر انگیزیاں جاری ، پلوامہ کے بعد ڈرون ڈرامہ رچانے میں مصروف
June 29, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر آل پارٹیز کانفرنس کی ناکامی پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ بھارت پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔

بھارت کی اندرونی صورتحال پر نظر دوڑائیں تو مودی سرکار ایک بار پھر اپنے ہی لوگوں کےخلاف جال بن رہی ہے۔ پہلے پلوامہ کا اور اب ڈرون کا ڈرامہ کیا ۔

ایس سی او کانفرنس سے پہلے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا جس پر سوال اٹھنے لگے۔ کیا پھر سے کسی الیکشن کی تیاری ہے۔ بھارت میں لوگوں کا مودی سے اعتماد اٹھ گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس پر ڈرون حملہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور بھارتی ایئرچیف کی چپقلش کا نتیجہ ہے۔ بپن راوت اور بھارتی ایئر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے۔ بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس اسٹاف تقرری کو بھارت کے باقی سروسز چیفس سیاسی تقرری مانتے ہیں۔