Tuesday, April 30, 2024

بھارت کی جانب سے چین اور پاکستان کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا انکشاف

بھارت کی جانب سے چین اور پاکستان کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا انکشاف
September 18, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کا ایک اور اوچھا ہتھکنڈا بے نقاب ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے چین اور پاکستان کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا انکشاف ہوا۔

امریکی اخبار فوربز کے مطابق بھارت کی جانب سے کئے گے سائبر حملوں کا  روسی ماہرین نے بھانڈا پھوڑا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق چین اور پاکستانی اداروں کے سسٹم  ہیک کرنے کا یہ سلسلہ جون 2020 سے اپریل 2021 تک جاری رہا۔ اس سے قبل بھی بھارت نے اسرائیلی سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنماؤں سمیت پاکستان کی اعلیٰ شخصیات کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق بھارت کی جانب سے چین اور پاکستانی  اداروں پر سائبر حملوں کے بعد امریکی کمپنیوں نے بھارت کو سافٹ وئیر فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ بھارت اس ٹیکنالوجی کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔