بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ویڈیو وائرل
سری نگر (92 نیوز) نہتے کشمیریوں پر مظالم کا ایک اور پردہ چاک ہو گیا ۔ نشے میں دھت بھارتی میجر کی اپنے ساتھیوں کو کشمیر میں بربریت کا بازار گرم رکھنے کی ہدایات کی ویڈیو دنیا کے سامنے آ گئی ۔
مظلوم کشمیری کئی دہائیوں سے قابض اور جابر بھارتی فوج کے ظلم وستم کا سامنا کر رہے ہیں ۔
بھارتی مظالم کا یہ پردہ کئی مرتبہ چاک ہوا لیکن نام نہاد انسانی حقوق کا علمبردار ملک اسے ہمیشہ پراپیگنڈہ کہہ کر مکر گیا ۔
بھارتی فوج کے ایک اعلی افسر کی تازہ ویڈیو نے بھارت کے مکروہ چہرے سے ایک دفعہ پھر پردہ ہٹایا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوج کا ایک حاضر سروس میجر اپنے ساتھیوں کو معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی ہدایات دے رہا ہے ۔
بھارتی فوج کے اعلیٰ عہدیدار کی یہ ویڈیو ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔
بھارتی حکومت اس تلخ سچائی اور حقیقت سے کس طرح منہ چھپاتی ہے ۔ ضرور کوئی نئی کہانی گھڑی جائیگی ۔