Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کی بھاشا ڈیم کیخلاف یو این او میں درخواست دائر کرنے کی تیاری

بھارت کی بھاشا ڈیم کیخلاف یو این او میں درخواست دائر کرنے کی تیاری
September 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )بھارت نے بھاشا ڈیم کے خلاف یو این او میں درخواست دائر کرنے کی تیاری کر لی ، پاکستانی سیاسی اور علاقائی جماعتوں کے کارکن ڈیم کے خلاف باہر نکلیں گے،بھارت نے ہوم ورک مکمل کر لیا، اہم خبر روزنامہ 92نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔ مکار پڑوسی کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ، بھارت نے بھاشا ڈیم کے خلاف یو این او میں درخواست دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی،ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ پاکستانی متاثرین نے رابطہ کیا ہے کہ ڈیم رکوانے میں مدد کی اپیل کی جائے۔ پاکستانی سیاسی اور علاقائی جماعتوں کے کارکن ڈیم کے خلاف باہر نکلیں گے اور اسے متنازعہ بنایا جائے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے،مخالف ٹیم نے سفارتی سطح پر بھی ڈیم کے خلاف کام شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈیمز کی مخالفت کرنے والے مختلف گروہ کو بھاری فنڈنگ بھی کی گئی ہے ،اس حوالے سے سنگا پور میں اجلاس بھی ہوا جس میں پاکستان سے کچھ افراد کو بلا کر بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے ٹارگٹ دیا گیا ہے۔