بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے کوٹلی سیکٹر کے قریب خاتون شدید زخمی

راولپنڈی (92نیوز) بھارتی فوج کی فائرنگ سے ندھیری کی رہائشی 28سال کی خاتون فریدہ شدیدزخمی ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری ہے۔
راولپنڈی کوٹلی سیکٹر کے قریب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے باعث ند ھیری گاوں کی 28 سالہ فریدہ فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئیں۔
فریدہ پیٹ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئیں۔