Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک خاتون شہید،6افراد زخمی

بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک خاتون شہید،6افراد زخمی
September 14, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت نے ایل بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  ایل او سی  پر  بلا اشتعال فائرنگ کر دی  سے گاؤں بالا کوٹ کی رہائشی خاتون شہید ہو گئی جب کہ 4 خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نکیال، جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے گاؤں بالا کوٹ کی رہائشی 40 سالہ فاطمہ بی بی شہید جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے  ، زخمیوں کو علاج معالجے کیلیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ۔