Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کی آبی جارحیت، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا

بھارت کی آبی جارحیت، پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا
September 24, 2018
لاہور (92 نیوز) بھارت نے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا۔ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ جنگ کی دھمکیوں کے ساتھ بھارت کی آبی جارحیت بھی شروع ہو گئی۔ پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا۔ دریائے راوی،ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ کئی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے پر ہیڈ قادرآباد کے مقام پر سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ انیس ہزار پانچ سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیالکوٹ کے ندی نالوں اور دریا میں طغیانی جبکہ نالہ ڈیک کا سیلابی پانی روپوالی کے مقام سے کھیتوں میں داخل ہو گیا۔ سینکڑوں ایکڑ دھان کی فصل زیرآب آگئی۔ دریائے چناب اور دریائے جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔