Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 بھارت : کیش کی قلت کےباوجود میوزیکل پروگرام میں نوٹوں کی بارش کردی گئی

 بھارت : کیش کی قلت کےباوجود میوزیکل پروگرام میں نوٹوں کی بارش کردی گئی
December 27, 2016

 نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سےپورے ملک میں کیش کی قلت ہے لیکن بھارتی ریاست گجرات میں ایک میوزیکل پروگرام میں نوٹوں کی بارش کر دی گئی۔ ویڈیوکےسوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے بعد مودی سرکار پر شدید تنقیدکی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق یہ ویڈیو کسی ایسے ملک کی نہیں جہاں پر لوگ خوشخال زندگی کے مزے لے رہے ہیں بلکہ اس بھارت کی ہے جہاں نوٹوں کے بحران نے سو سے زائد غریب بھارتیوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیاہے۔ آپ خود دیکھیں کس طرح نوٹ اڑائے جارہےہیں اسے دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ بھارت میں لوگوں کو نوٹ کی قلت کا سامنا ہے یا لوگ اسکی وجہ سے  موت کو گلے لگا رہے ہیں۔  نوٹوں کی اس بارش میں دس،بیس اور پچاس کے نوٹ شامل تھےادھرعوام گھنٹوں بنکوں کے باہر لائن میں لگ کر  انہیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے دیکھ کر لوگوں میں مودی حکومت کی دوغلی پالیسی کے خلاف  غم و غصہ مزید بڑھ رہا ہے ۔