Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کو چونڈہ کے محاذ پر شکست دینے والے غازی آج بھی اسے صفحہ ہستی سے مٹانےکیلئے کمربستہ ہیں  

بھارت کو چونڈہ کے محاذ پر شکست دینے والے غازی آج بھی اسے صفحہ ہستی سے مٹانےکیلئے کمربستہ ہیں  
September 4, 2015
چونڈہ(92نیوز)انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے جذبے آج بھی جوان ہیں کہتے ہیں کہ بھارت چونڈہ کے مقام پر ملنے والی عبرتناک شکست یاد رکھےاگر اس نے دوبارہ پاک وطن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت کی تو اس کا نام صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت نے چھے ستمبر انیس سو پینسٹھ کو اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لیے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو ایسے ناکوں چنے چبوائے کہ وہ صدیوں تک اس شکست کی ٹیسیں محسوس کرے گا۔ چونڈہ کے مقام پر ارض وطن کا چپہ چپہ اس بات کا گواہ ہے کہ کس طرح اس کے فرزندوں نے دشمن کی کمر توڑی،اسی جگہ پر موجود شہداءکی قبروں سے منسلک شہداءپارک میں بھارتی فوج کے سورماؤں کی جانب سے دم دبا کر بھاگنے کے دوران چھوڑے گئے ٹینکوں میں سے ایک ٹینک چونڈہ اپنی فوج کی عبرتناک شکست کی کہانی سناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہیں پاک فوج کا طیارہ زبان حال سے بیان کر رہا ہے کہ کس طرح اس نے بھارتی فوج کو دھول چٹائی تھی۔ پارک میں موجود مادر وطن کے غازیوں کا کہنا ہے کہ ان کے جذبے آج بھی جوان ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے صرف امن کے دنوں میں گولہ باری کی جاتی ہے جس پر ان کا خون کھولنے لگتا ہےجوان جذبوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی دشمن کو انیس سو پینسٹھ سے بڑی شکست دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے ایک بہادر سپوت نے کہا کہ بھارتی فوج ہمیشہ پیچھے سے وار کرنا جانتی ہےاگر اس میں ہمت ہے تو سامنے سے وار کرے۔ بھارتی فوج نے چونڈہ کے محاذ پر چھے سو ٹینکوں کے ساتھ حملہ کیا تھا لیکن شرمناک شکست ملنے پر وہ ایسے دم دبا کر بھاگے کہ وہ ٹینک تو کیا اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی اپنے ساتھ واپس لے جانے کی ہمت نہ کر سکے۔ مادر وطن کے دفاع کرتے ہوئے شاہینوں نے جراٌت اور بہادری کی ایسی داستان رقم کی کہ چونڈہ کا محاذ بھارتی فوج کا شمشان گھاٹ ثابت ہوا۔ baba3 baba2