Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کو دھول چٹانے کے بعد شاہین آج کیویز کے شکار کیلئے تیار

بھارت کو دھول چٹانے کے بعد شاہین آج کیویز کے شکار کیلئے تیار
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو چاروں شانے چت کرنے کے بعد شاہینوں کا آج ایک اور امتحان آگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم آج کیویز پر جھپٹنے کو تیار ہے۔ دوسرے میچ میں شکست خوردہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی۔ 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی، شاہین شاہ آفریدی کی گیند آج پھر گھومے گی، حسن علی، عماد وسیم اور دیگر پاکستانی باؤلر بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو گھمانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7  بجے شروع ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان دبئی میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کے ساتھ ہی میدان میں اترے گا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے تو لگتا ہے پہلے ہی شکست قبول کرلی ہے اور انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ دورہ پاکستان ختم کرنے کا ملبہ بھی اپنی حکومت پر ڈال دیا۔

میگا ایونٹ میں آج پہلا میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

افغانستان نے گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کو ہر شعبہ میں آؤٹ کلاس کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ افغانوں نے گوروں کو 130 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی اور اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔