Saturday, December 3, 2022

بھارت کو اپنی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے، جنگ کا نقصان ہندوستان کو ہوگا: خورشید شاہ

بھارت کو اپنی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے، جنگ کا نقصان ہندوستان کو ہوگا: خورشید شاہ
سکھر (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے لئے بہتر ہے کہ اپنی حرکتوں سےباز رہے کیونکہ جنگ کا زیادہ نقصان بھارت ہی کوہوگا۔ ملک کی سالمیت کے لئے ہم سب ایک ھیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا کو پرامن بنانا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک میں کشیدگی خطے کے لئے بہتر نہیں۔ ملک کی سالمیت ہر شے سے بڑھ کر ہے اور اس کے لئے ہر پاکستانی ایک ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستانی عوام امن کی خاطر دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے جسے روکنے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر کی تعریف کی اور کہا کہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرکو بہتر طریقے سے اجاگر کیا۔