Monday, September 16, 2024

بھارت کو الزام تراشی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا !!! ”را“ کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں: نوازشریف

بھارت کو الزام تراشی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا !!! ”را“ کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں: نوازشریف
October 3, 2015
لندن (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیوں سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔ پاکستان میں ”را“ کی مداخلت کے ثبوت ہیں، کئی پاکستانیوں کو شہید کیا گیا۔ لندن سے پاکستان روانگی کے وقت میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسائل کو حل کرنے کےلئے انہی تجاویز پر عمل کرنا ہو گا جو دی گئی ہیں، جلدی یا دیر سے بہرحال مذکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو الزام تراشی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کشیدگی سے ترقیاتی عمل متاثر ہوتا ہے۔ پاکستان میں ”را“ کی مداخلت کے ثبوت ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ میں خطے میں امن کے لیے پاکستان نے خلوص دل کے ساتھ تجاویز دی ہیں۔ کشمیر میں کئی دہائیوں سے ظلم ہورہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بات سنی جارہی ہے، جلد مسائل حل ہوجائیں گے۔