Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کو افغانستان کا تھانیدار بنانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی، طاہر القادری

بھارت کو افغانستان کا تھانیدار بنانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی، طاہر القادری
January 5, 2018

لاہور (92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ بھارت کو افغانستان کا تھانیدار بنانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کیا لینا دینا۔ امریکا جان لے اس طرح کی زبان نہیں چلے گی۔ پاکستان کے بغیر دنیا افغانستان میں امن قائم نہیں کر سکتی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اختلافات ایک طرف،اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے بیانیہ پر نظر ثانی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو سنبھالنے میں امریکا اور بھارت نے کیا کردار ادا کیا؟ ۔