بھارت کشمیر میں سب اچھا ہے کا ناٹک کر رہا ہے ، امریکی نشریاتی ادارہ

واشنگٹن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کا بھارتی جھوٹ ہر روز منہ کی کھانے لگا ، عالمی میڈیا کی جانب سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے بھارت کشمیر میں سب اچھا ہے کا ناٹک کر رہا ہے ، وادی میں متنازعہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پر ہزاروں افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے، جن میں حریت قیادت اور مقامی سیاستدان بھی شامل ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھارتی مظالم پر خصوصی رپورٹ شائع کردی جس میں مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام پر پیلٹس گنز کے استعمال اور سخت پابندیوں سے پردہ اٹھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر میں سب اچھا ہے کا ناٹک کررہا ہے ، لیکن حقائق اس سے یکساں مختلف ہیں ۔