Monday, December 11, 2023

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، فردوس عاشق اعوان
August 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، ،مقبوضہ وادی میں کشمیری  ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں، وزیراعظم اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیر اعظم نے پاکستان کوخود دار  قوم کے طور پر پیش کیا ، مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں لیکن افسوس کہ جسم کچھ حصے مردہ ہو گئے ہیں ۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے ساتھ انسانیت  اور بھائی چارے کا رشتہ نبھاتا رہے گا، کشمیر کسی قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان جنگ میں پہل نہیں کرےگا لیکن مسلط کی گئی تو ختم  ہم نئی دہلی میں جا کر کریں گے ۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ، ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کریں گے ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نازی مودی کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں کے سفیر بنیں گے ، کرتار پور راہداری پر 80 فیصد کام ہو گیا ، ہم اسے مکمل کریں گے ۔