Thursday, September 19, 2024

بھارت کسی قسم کی بڑی رقم منتقل نہیں کی: سٹیٹ بینک

بھارت کسی قسم کی بڑی رقم منتقل نہیں کی: سٹیٹ بینک
October 8, 2015
کراچی (92نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان اور بھارت کے مابین ترسیلات کے بہاو کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بڑی رقم بھارت منتقل نہیں کی گئی ہے۔ ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان سے بھارت زرمبادلہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بھارت کو ترسیلات زر کی صورت میں 4.6 ارب ڈالر کی رقم منتقل کی گی ہے۔ ایسی خبر غلط اور بے بنیادہے۔ ادائیگیوں کے توازن کے ریکارڈ کے مطابق بھارت کو بھیجی جانے والی کاکنوں کی ترسیلات اور وہاں سے پاکستان آنے والی ترسیلات کا حجم دو ہزار چودہ کے دوران بالترتیب بیس ہزار امریکی ڈالر اور تین سو ستائیس ہزار امریکی ڈالر رہا جو قابل نظر انداز رقم ہے۔ ادائیگیوں کے توازن کے ریکارڈ کے مطابق دو ہزار چودہ میں بھارت کو مجموعی ادئیگیاں اور وہاں سے وصولیاں بالترتیب 1772 ملین ڈالر اور 479 ملین ڈالر رہیں۔