Saturday, July 27, 2024

بھارت کبوتروں کے بعد غباروں سے بھی خوفزدہ ہو گیا

بھارت کبوتروں کے بعد غباروں سے بھی خوفزدہ ہو گیا
August 8, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) پاکستان سے دشمنی کے خبط میں مبتلا بھارت کبوتروں کے بعد غباروں سے بھی خوفزدہ ہو گیا۔ بھارتی پولیس نے پاکستان سے محبت کی تحریر والے غبارےپکڑ لیے ، غباروں پر آئی لو پاکستان اور آزادی مبارک تحریر تھا۔ اس سے پہلے بھارت پاکستان سے آنے کے شبے میں کچھ کبوتروں کو پکڑ کر بھی اپنی جگ ہنسائی کروا چکا ہے ۔