Saturday, July 27, 2024

بھارت کا کشمیر میں آپریشن قابل قبول نہیں: چودھری نثار

بھارت کا کشمیر میں آپریشن قابل قبول نہیں: چودھری نثار
August 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے،بھارت دھمکیاں بھی دیتا ہے ،مذاکرات کے دروازے  بھی خود بند کرتا ہے،کشمیری کسی کے تسلط میں نہیں رہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیر میں آپریشن قابل قبول نہیں،بھارت کے معاملے پر خاموش رہنے کا مشورہ دینے والوں کی رائے کا احترام نہیں کرتا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مؤقف پر ایک سیاسی پارٹی کو سانپ سونگھ گیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صرف4نکات وزارت داخلہ کے ذمہ ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے باقی 10نکات صوبوں کے ذمہ ہیں،سب سے زیادہ کام وزارت داخلہ کے نکات پر ہوا ۔