Saturday, July 27, 2024

بھارت کا ڈیوس کپ کے مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ

بھارت کا ڈیوس کپ کے مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ
August 11, 2019
نئی دہلی  ( 92 نیوز) بھارت نے یو ٹرن لیتے ہوئے ڈیوس کپ کے مقابلےپاکستان سےمنتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کھیل میں سیاست کی کوشش کی گئی ہے ۔ بھارت نے ڈیوس کپ کے مقابلوں کے لیے پاکستان  کی بجائے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کر دیا۔ بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے ڈیوس کپ کا مقام پاکستان اور بھارت کے درمیان  کشمیر کے معاملے پر جاری کشیدگی کے باعث کسی اور ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیوس کپ کے مقابلے  اسلام آباد میں14اور 15 ستمبر کو منعقد ہونے ہیں، گزشتہ ماہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی۔ بھارت کی ٹینس ٹیم نے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے 55 سال بعد پاکستان آنا تھا،بھارت کی ٹینس ٹیم آخری مرتبہ 1964 میں پاکستان آئی تھی ۔