بھارت کا پاکستان سے ملحقہ بارڈر کی چالیس جگہوں پر لیزر باڑ لگانے کا فیصلہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت نے سرحد پر لیزر باڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ملحقہ بارڈر کی چالیس جگہوں پر لیزر باڑ لگائی جائے گی۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا۔ باڑ سے جیسے ہی کوئی چیز ٹکرائے گی سائرن بج اٹھا کریں گے جس سے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس باڑ کی تیاری میں مصروف ہے جسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔