Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی کامیابی کا دعویٰ

بھارت کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی کامیابی کا دعویٰ
December 27, 2016

 نئی دہلی (ویب ڈیسک)مسلسل چار بار ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد آخر کار بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی کامیابی کا دعوی کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ آج صبح ساحلی ریاست اڑیسہ کے وھلیر جزائر پر کیا گیا ہے میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اگنی فائیو جوہری اسلحہ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور یہ چین کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ میزائل سترہ میٹر لمبا، دو میٹر چوڑا ہے جبکہ اس کا وزن پچاس ٹن ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگنی پانچ ساخت کا میزائل ایک ٹن سے زیادہ وزن کا جوہری ہتھیار لے جانے کی اہلیت رکھ سکتا ہے بھارت کے پاس اب سات سو کلومیٹر تک نشانہ لگانے والا اگنی ون،دوہزار کلومیٹر تک مار کرنے کے والا اگنی ٹو، دوہزار پانچ سوکلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والا اگنی تھری۔اور تین ہزار پانچ سو کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے اگنی چارکے بعد اب جدید ٹکنالوجی سے لیس اگنی فائیوبھی آگیا ہے۔