Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کا ایک بار پھر پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

بھارت کا ایک بار پھر پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
January 1, 2018

نیو دہلی (92 نیوز) بھارت کا ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کا معاملہ سامنے آ گیا۔
نیا سال شروع ہو گیا لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی بر قرار ہے۔ بھارت کھیل میں بھی سیاست لے آیا۔
پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز میں بھارت نے ایک بار پھر راہ فرار اختیار کر لی۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت سیریز نہ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
سشما سوراج نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت سیریز ممکن نہیں۔ پاکستان کیساتھ نیو ٹرل وینیو پر بھی کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ سیاسی قربت کے بعد ہی کرکٹ کے فاصلےدور ہو سکتے ہیں۔
کچھ دن قبل پاکستان کی موجودگی کی وجہ سے بھارت نے ایشیا کپ کی میزبانی سے بھی انکار کر دیا تھا۔
پاک بھارت کشیدگی کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم 2 بار بھارت سے سیریز کھیل چکی ہے تاہم بھارت نے معاہدے کے باوجود گرین شرٹس سے سیریز نہیں کھیلی۔
ادھر پاکستان اور بھارت آخری بار چیمئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں ٹکرائے تھے۔ قومی شاہینوں نے فیصلہ کن معرکے میں بھارتی سورماؤں کو 180 رنز سے پچھاڑا تھا۔