Saturday, July 27, 2024

بھارت کا انسانی زندگی بچانےکا ناٹک در حقیقت ایل او سی پر شہریوں پر فائرنگ

بھارت کا انسانی زندگی بچانےکا ناٹک در حقیقت ایل او سی پر شہریوں پر فائرنگ
February 4, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت بجرنگی "بھائی جان" جیسی فلمیں بنا کر دنیا کو بتا رہا ہے کہ اس کے لئے انسانی زندگی بچانا اور بچھڑوں کو ملانا سب سے اہم ہے لیکن حقیقت میں لائن آف کنٹرول پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔
بارہ سالہ یاسرا ریاست یکم اکتوبر 2017ء کو لائن آف کنٹرول کے بٹل سکٹر پر بھارتی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنی ۔
بچی کی بائیں ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی ۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولا کوٹ منتقل کیا گیا جہاں اس کی ٹانگ گھٹنے سے نیچے کاٹنی پڑ گئ ۔
بچی کی آہ بکا اور درد و تکلیف نے بھارت کی جانب سے امن کا بھاشن اور اسکے پروپیگنڈے کی حقیقت کا پول کھول دیا ۔
ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 10 اکتوبر 2017ء کو چری کوٹ کے دورے پر پہنچے تو وہاں یاسرا کی حالت دیکھ کر اسے فوری طور پر آرمڈ فورسز کے بحالی مرکز (اے ایف آئی آر ایم) منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔
آرمی چیف کی ہدایت پر یاسرا کا فوری علاج شروع کیا گیا اور 12 نومبر 2017ء کو اس کا دوبارہ آپریشن کیا گیا جس کے بعد 27 دسمبر 2017ء کو ایک اور آپریشن کر کے مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ۔
آخر کار مکمل علاج اور ضروری دیکھ بھال کے بعد یاسرا 2 ماہ اور 9 روز کی کامیاب دیکھ بھال کے بعد 20 جنوری 2018ء کو مسکراہٹیں سجائے اپنے گھر منتقل ہوئی ۔
اس تعاون پر یاسرا کے اہل خانہ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ہے ۔