Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
January 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کے افغانستان میں کردار کی تردید کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے واضح کر دیا کہ افغانستان میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے  ہفتہ وار بریفنگ دی ، ترجمان نے زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی اور کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی کے دورے میں تاخیر کی وجہ وہی بتا ئیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس پہلے ہی یہاں موجود ہیں ۔ زلمے خلیل تاخیر کی وجہ کود ہی بتائیں گی ، انہوں نے دو روز کابل میں مشاورت کی ، پھر پاکستان پہنچے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ، افغان طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات میں مدد کی ، پاکستان سمجھتا ہے افغان فریقین کے مابین مذاکرات ،دیر پا افغان امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے ، بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم 21 جنوری کو دو روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کی تواریخ طے کی جا رہی ہیں ۔ دورے میں متعددمعاہدات پر دستخط ہوں گے۔ ۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہابھارت میں پاکستانی سفارتکار کی گرفتاری ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، دونوں ممالک کو مل بیٹھ کرایسے معاملات سے نمٹنا چاہیے۔