Sunday, September 25, 2022

بھارت پہلی بار آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت پہلی بار آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
سڈنی ( 92 نیوز)  بھارت پہلی بار  آئی سی سی ویمن ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا ، سڈنی میں بارش کی وجہ سے بھارت اور  انگلینڈ  ویمن ٹیموں کے مابین سیمی فائنل  شروع ہی  نہ ہوسکا۔ سڈنی میں مسلسل بارش کی وجہ سے بھارت اور انگلینڈ کے مابین پہلے سیمی فائنل میں ٹاس تک نہ ہوسکا ۔بھارت کو گروپ اسٹیج میں آٹھ پوائنٹس  کی بنیاد پر فائنل تک رسائی مل گئی جبکہ گروپ اسٹیج میں انگلینڈ کے6پوائنٹس تھے۔ انگلینڈ کی کپتان ہیدر نائٹ کا کہنا تھا سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے نہ ہونا افسوسناک ہے، جنوبی افریقہ سے میچ ہارنا ہمیں مہنگاپڑا۔ بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا میچ کے نہ ہونے کا دکھ ہے لیکن ہم قوانین کے تابع ہیں ۔ دوسرے سیمی فائنل میں آج دن ایک بجے میزبان آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔