بھارت پچھلے 25سال سے دہشتگردی کا سامنا کررہاہے : سشماسوراج
لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہاہے کہ انڈیا پچھلے پچیس سال سے دہشتگردی کا سامنا کررہا ہے،بین الاقوامی دہشتگردی کو صرف بین الاقوامی کارروائی سے ہی ختم کیا جاسکتاہے۔
تفصیلات کےمطابق اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس سے خطاب میں سشما سوراج نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہوتا ہے نہ ان میں اچھے اور برے کا فرق کرنا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ جوملک دہشت گردوں کوپناہ اور ہتھیارفراہم کرتےہیں ان کےخلاف عالمی برادری کوکھڑاہوناپڑیگا۔
دہشت گردی میں کمی ہوئی ہے لیکن اسے بڑھانے والے ملکوں کا مقابلہ نہیں کیا گیا،سشماسوراج نے کہاکہ جو ممالک امن مشن میں زیادہ فوجی دیتے ہیں ان کی سنی نہیں جاتی۔
انہوں نے کہاکہ عالمی امن مشن کیلیے بھارت اب تک ایک لاکھ اسی ہزار فوجی فراہم کرچکا ہے۔
بھارتی وزیرخارجہ نے اس بات کابھی اعتراف کیاکہ طاقت کے استعمال سے دنیا میں مسائل بڑھے ہیں۔