Monday, October 3, 2022

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرارہا ہے : آئی جی ایف سی بلوچستان

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرارہا ہے : آئی جی ایف سی بلوچستان
نوشکی(92نیوز)آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن  نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرارہا ہےدہشت گردوں کے پاس  سرنڈر کرنے یا مرنے کے علاوہ  تیسرا آپشن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے نوشکی میں دورے کے دوران ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  بھارت صوبے میں آزادی کے نام پر لڑنے والی کالعدم تنظیموں کو اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد اور دیگر معاونت فراہم کر رہا ہے بلوچستان  کےعوام امن چاہتے ہیں۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن  نے کہا  کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں یا پھر موت کے لیے تیار ہوجائیں ،،دہشت گردوں کے پاس تیسرا کوئی آپشن نہیں۔