Sunday, September 15, 2024

بھارت نے 40 سال تک افغانستان میں پاکستان کےخلاف دہشت گردی کو منظم کیا اور منہ کی کھائی ، شیخ رشید

بھارت نے 40 سال تک افغانستان میں پاکستان کےخلاف دہشت گردی کو منظم کیا اور منہ کی کھائی ، شیخ رشید
July 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے بھارت نے 40 سال تک افغانستان میں پاکستان کےخلاف دہشت گردی کو منظم کیا اور منہ کی کھائی۔

راولپنڈی میں کشمیر الیکشن مہم کے  سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا افغانستان میں سلجھے ہوئے طالبان کا جنم ہو چکا ہے ۔ افغانستان خودمختار ملک ہے، ہم کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔ طالبان سے مزاکرات پاکستان سمیت سب کے حق میں ہے۔ افغانستان کے خلاف کارروائی کے لیے کسی کو اڈے نہیں دیں گے ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا مریم غیر پارلیمانی زبان استمال کر رہی ہیں۔ کشمیر میں جاکر عمران خان پر نشانہ بازی کرتے ہیں۔ ابھی سے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں ۔ان کی سیاسی تکلیف اللہ ہی دور کرے گا۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید بولے 25 تاریخ کو عمران خان اور بلا انتخابات جیت رہے ہیں ۔ 25 جولائی کو عمران خان کشمیر میں حکومت بنائے گا۔ بلاول پورا دستہ امریکہ لے جائے اس کی کوئی سی وی نہیں ۔