Saturday, July 27, 2024

بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی ، پاکستانی سفیر اسد مجید

بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی ، پاکستانی سفیر اسد مجید
August 10, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی۔ اسد مجید خان نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھاری فوج تعینات کرکے پورے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ اقدام  کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع تسلیم علاقہ تسلیم کرتی ہے  ۔ امریکا نے بھی  واضح کیا کہ کشمیر سے متعلق اس  کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا جبکہ  بھارت نے اِسے مسترد کیا۔ اسد مجید خان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان اور بھارت میں بات چیت کیلئے مسئلہ کشمیر کا خاتمہ ضروری ہے ۔ پاکستان ایسا کوئی اقدام نہیں کرے گا جو امن کیلئے خطرہ ہو۔