ملتان ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کورونا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم بڑھا دیا ہے ، بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتاہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے صدر کو بتا دیا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ، بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر کوئی شک نہیں ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنا غلط فہمی ہے ۔