Saturday, July 27, 2024

بھارت نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کو بند کرنیکا اعلان کیا ہے، شاہ محمود

بھارت نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کو بند کرنیکا اعلان کیا ہے، شاہ محمود
February 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، ڈی جی ایم اوز کے درمیان گاہے بگاہے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ بھارت نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا، بھارت نے 2003 کی انڈراسٹینڈنگ پر عملدرآمد کا عندیہ دیا ہے۔ ہم نے ڈوزیئر میں چیزوں کو دنیا کے سامنے رکھا، ڈس انفو لیب کے انکشافات سامنے آئے۔

اُن کا کہنا تھا، بگاڑ کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت مثبت اور بہتری کی سوچ رکھتا ہے تو اچھی بات ہے۔ بھارت اس پر عمل پیرا ہوتاہے تو یہ بارش کا پہلا قطرہ ہوگا۔

شاہ محمود بولے کہ، کشمیریوں پر جو پابندیاں ہیں، ہزاروں جیلوں میں ہیں، پابند ہیں۔ ماحول جو بگاڑا گیا تھا اس کو سدھارنے کی کوشش جا رہتی ہے تو بہتری آسکتی ہے۔ ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے بیٹھنے کا، پاکستان نے توپہلے دن ہی کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں تو ہم  دو قدم بڑھائیں گے۔ خطے کو امن کی ضرورت ہے۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا، ڈی جی ایم اوز کا ربطہ اچھی پیشرفت ہے، ہماری سرحدوں پر رہنے والے بہتر طریقے سے زندگی گزار سکیں گے۔