Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے امریکا کو نہیں بتایا ، ایلس ویلز

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے امریکا کو نہیں بتایا ، ایلس ویلز
August 8, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ کشمیر کی صورتحال پر امریکا کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ ایلس ویلز کا کہنا ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے امریکا کو بتایا نہ مشورہ کیا ادھر چین نے بھارت کے کشمیر کے متعلق اقدامات کو مسترد کر دیا۔ پاکستان میں چینی سفیر یوشن کا کہنا ہے جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر برطانیہ نے بھی اظہار تشویش کیا اور کہا کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔