Wednesday, September 18, 2024

بھارت نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا‘ اقوام متحدہ حل نکالے: حریت رہنماﺅں کا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا خیرمقدم

بھارت نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا‘ اقوام متحدہ حل نکالے: حریت رہنماﺅں کا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا خیرمقدم
October 1, 2015
سرینگر (92نیوز) کشمیری حریت رہنماو¿ں نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ حریت رہنماوں کے مطابق بھارت کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔ 92 نیوز سے گفتگو میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ بھارت نے بھی مسئلہ کشمیر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اعترافی طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر دستخط کئے۔ عالمی برادری بھی اس بات کی گواہ ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر سے فوجی انخلا کی بات کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ پیغام دنیا میں پر امن ملک کی حیثیت سے سامنے آیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان امن اور دوستی چاہتا ہے۔ یاسین ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے امن کا پیغام خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے چار نسلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ اب با عمل مذاکرات ہو نے چاہئیں۔ اقوام متحدہ حل نکالے۔ حریت رہنماوں نے وزیرا عظم کے خطاب کو انتہائی جامع اور بہترین قرار دیا اور واضح کیا کہ بھارت کی پالیسی کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔۔